امریکی فنکار نے ری سائیکل پلاسٹک سے دیوہیکل وہیل کا مجسمہ بنا ڈالا

Last Updated On 23 May,2019 11:57 am

سان فرانسسکو: (روزنامہ دنیا) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں امریکی فنکارنے رضاکاروں کیساتھ ملکر پہلے سمندر سے لاکھوں پلاسٹک سے بنی بوتلیں، کھلونے و دیگر اشیا جمع کیں اور پھرانہیں ری سائیکل کرکے ایک وہیل کا ڈھانچہ بنایا.

میڈیا رپورٹ کے مطابق پلاسٹک سے بنے اس مجسمے کو مونٹری بے ایکوریم میں رکھا گیا ہے۔ مجسمے کی تیاری کا مقصد ماحول میں پلاسٹک اور اس سے بنی اشیا کے بڑھتے استعمال اور نقصانات سے آگاہی تھا۔ خصوصا سمندروں میں آبی جانوروں کی پلاسٹک کھانے سے اموات بھی اس مجسمے کی تیاری کا اہم موضود تھا۔

واضح رہے کہ 84 فٹ 11انچ لمبے، 26فٹ 6 انچ چوڑے اور 13فٹ 10 انچ اونچے دیوہیکل مجسمے کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔