رسی پر اُچھل کود کرنے کا عالمی مقابلہ

Last Updated On 10 June,2019 09:18 am

سٹٹ گارٹ: (روزنامہ دنیا) جرمنی کے شہر سٹٹ گارٹ میں رسی کے اوپر اچھل کود کر کے کر تب دکھانے کے عالمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

ورلڈ سلیک لائن ماسٹرز نامی اس 7 ویں سالانہ مقابلے میں برازیل، چلی، جاپان، امریکہ، ہالینڈ اور جرمنی سمیت 14 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ٹیموں کے ماہر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

رسی پر کودنے کے ماہر نوجوانوں نے زمین سے چار فٹ کی اونچائی پر بندھی رسی پر جسمانی توازن بر قرار رکھ کر کرتب دکھائے۔ ایونٹ کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے ایتھلیٹس کو میڈلز اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔