انسانی چہرے جیسا حیرت انگیز پرس

Last Updated On 10 June,2019 09:17 am

ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپانی کہاوت ہے کہ ’’جہاں آپ کا منہ ہو وہیں اپنے پیسے بھی رکھو‘‘ اور اسی بات کو زیادہ سنجیدہ لیتے ہوئے ایک پرس بنایا گیا ہے جو عین انسانی چہرے جیسا ہے لیکن ایک جانب تو یہ آدھا چہرہ ہے لیکن اس پر ابھری شیو، نرم ہونٹ بٹوا کے کھلنے کے مقام ہیں اور اندر حقیقت سے قریب تر انسانی دانت اور مسوڑھے دکھائی دیتے ہیں جس کے اندر آپ اپنی رقم رکھ سکتے ہیں۔

اسے جاپانی فنکار اور موسیقار نے ڈیزائن کر کے ’’ڈوو‘‘ کا نام دیا ہے ۔ اس پرس کو دیکھنے والے پہلے تو خوفزدہ ہوجاتے ہیں کیونکہ اس پر عین انسانی چہرے کا گمان ہوتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں: