کینیڈا میں گاڑیاں توڑنے کا مقابلہ، فاتح ڈرائیور کو میڈل سے نوازا گیا

Last Updated On 12 June,2019 10:25 am

ٹورنٹو: (روزنامہ دنیا) انسانوں اور مختلف جانوروں کے درمیان زور آزمائی کے متعدد مقابلوں کا انعقاد تو دنیا بھر میں کیا جاتا ہے لیکن چند ممالک ایسے بھی ہیں جہاں گاڑیاں لڑتی دکھائی دیتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے قصبے کراس فیلڈ میں گاڑیوں کے درمیان زور آزمائی کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں شریک ڈرائیورز نے اپنی گاڑیوں کے ذریعے زور آزمائی کی جبکہ اس دوران کئی کمزور گاڑیاں ٹوٹ پھوٹ کا بھی شکار ہوئیں۔

مقابلے کے دوران اپنی مہارت کے ذریعے ججز اور شرکا کو متاثر کرنیوالا کینیڈین ڈرائیور فاتح قرار پایا جسے میڈل پہنایا گیا۔ اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود رہی جو شریک ڈرائیوروں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔