برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی میں تیز ترین رفتار سے گھاس کاٹنے والی مشین کا کامیاب تجربہ کر کے گنیز ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں ریسنگ ٹریک پر خاتون اسٹنٹ ڈرائیور نے جاپانی کمپنی کی تیار کردہ گھاس کاٹنے والی مشین کی صرف 6.29 سیکنڈ میں 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر پہنچانے کا شاندار مظاہرہ کیا۔
تیز ترین رفتار سے چلنے والی جاپانی کمپنی کی اس گھاس کاٹنے والی مشین کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔ جس کے لیے کمپنی نے تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کی تھی جو رفتار کو نوٹ کر رہی تھی۔
ہونڈا کا کہنا ہے کہ ہمیں گنیز میں بھی مظاہرہ کرنا پڑا کہ سپیڈی موور تمام ترمیم کے ساتھ بھی گھاس کاٹ سکتا ہے۔
دوسری طرف گینز حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ مشین دنیا کی تیز ترین گھاس کاٹنے والی مشین ہے۔