برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی میں طالبعلموں نے ریاضی کے امتحان کو کورس کے مطابق بنانے کی صدائیں بلند کر دیں۔ طلبہ کی بڑی تعداد انٹر کے ریاضی کے پرچے پر اعتراض کرتی نظر آ رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں طالبعلموں کی بڑی تعداد انٹر کے ریاضی کے پرچے کو مشکل ترین قرار دیکر ناراضی کا اظہار کر رہی ہے۔ طلبہ کی بڑی تعداد آن لائن مہم کے دوران اساتذہ کی توجہ ریاضی کے امتحان کو آسان بنانے کی طرف دلوا رہی ہے ۔
خبر رساں ادارے کے مطابق طالب علموں کے احتجاج کے بعد سوالات پر نظرثانی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ تعلیم و تربیت کی ایسوسی ایشن کے سربراہ اوڈو بیکمان کے مطابق ہم اس پر غور کریں گے اور جائزہ لیں گے کہ سوالات کو کیسے آسان بنایا جا سکتا ہے۔
اوڈو بیکمان کے مطابق طلبہ کی تنقید درست ثابت ہوتی ہے تو پرچوں کی چیک کرنے کے دوران نرمی برتنے کا سوچا جا سکتا ہے یا پھر امتحان نئے سرے سے کرائے جائیں گے۔