برلن:( ویب ڈیسک ) جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے لئے جاسوس کرنے والا بھارتی جوڑا گرفتار ہوگیا۔جس کے بعد بھارت کا مقروہ چہرہ بین الاقوامی سطح پر بے نقاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے جاسوسی کرنے والے گرفتار بھارتی مرد عورت نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برلن کی عدالت میں پیش کیے جانے والے بھارتیوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی، جبکہ عالمی سطح پر بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اپنے اعترافی بیان میں بھارتی جوڑے نے عدالت کو بتایا کہ وہ جرمنی میں کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی پر مامور تھے، اور را کو تمام تر تفصیلات فراہم کرتے تھے۔ایک جانب بھارت نے اپنے جاسوس کشمیریوں بالخصوص پاکستان کے خلاف کئی ممالک میں چھوڑ رکھے ہیں دوسری جانب مقبوضہ واد میں بربریت کا بھی بازار گرم کررکھا ہے۔