میکسیکو سٹی: (ویب ڈیسک) میکسیکو میں ایک مگرمچھ مٹر گشت کرتے ہوئے مصروف سڑک پر آزادی سے گھومتا رہا جس کو دیکھ کر شہری خوفزدہ ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ایک دیو ہیکل مگر مچھ میکسیکو کے مشہور علاقے ٹیمپیکو کی بڑی ہائی وے پر دیکھنے کو ملا جس کے باعث دونوں اطراف سے سڑک بند رہی اور ٹریفک کافی دیر تک معطل رہی۔
یوں سڑک کے بیچوں بیچ آزادی سے گھومتے 9 فٹ لمبے مگرمچھ کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں شہریوں کی بڑی تعداد اس منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے لگی جبکہ کچھ لوگ خونخوار مگر مچھ کو یوں آزادی سے سڑک پر گھومتا دیکھ خوفزدہ ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق مگرمچھ کو سڑک سے ہٹانے کیلئے ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا گی دوسری جانب آوارہ مگرمچھ نے بنا کسی کو نقصان پہنچائے سست روی سے سڑک پار کی اور جنگل کی جانب روانہ ہو گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ایک شہری کا کہنا تھا کہ ہم نے 9 فٹ لمبا مگر مچھ دیکھا جو ہائی وے پر موجود تھے تاہم ریسکیو اہلکاروں کے آنے پر وہ جنگل کی جانب چلے گیا۔