ماسکو: (روزنامہ دنیا) روس کے شمالی صوبے یکوٹیا سے 40 ہزار سال پرانا بھیڑئیے کا سر دریافت ہوا ہے جس کے بال اور دانت اب بھی موجود ہیں۔ یہ سر اتنے سالوں سے برف کی تہہ میں دبا ہوا تھا، جس کے باعث یہ کافی حد تک اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاں آج کے دور میں پورے بھیڑئیے کے جسم کی لمبائی 66 سے 80 سینٹی میٹر ہوتی ہے وہیں دریافت ہونے والے بھیڑئیے کے صرف سر کی لمبائی 40 سینٹی میٹر ہے۔
اکیڈمی آف سائنس ڈیپارٹمنٹ کے سائنسدانوں نے جانچ کے بعد بتایا کہ یہ سر ایک بالغ بھیڑئیے کا ہے۔