شکاگو: (روزنامہ دنیا) امریکہ میں کتوں کو شور سے بچانے کیلئے ساؤنڈ پروف ڈاگ ہاؤس تیار کر لیا گیا۔ اس گھر میں شیشے کے آٹو میٹک دروازے لگائے گئے ہیں جو شور زیادہ ہونے پر خودبخود بند ہو جائیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرحیوانات کا کہنا ہے کہ کتے کی سننے کی صلاحیت بہت حساس ہوتی ہے اور شور سے اس کے اعصاب پر برا اثر پڑتا ہے جس کے پیش نظر ایسا ڈاگ ہاؤس تیار کیا گیا ہے جو ساؤنڈ پروف ہے۔
اس خصوصی طور پر تیار کردہ گھر میں شیشے کے آٹومیٹک دروازے لگائے گئے جو شور زیادہ ہونے پر خودبخو د بند ہو جائیں گے، اس کے علاوہ انتہائی حساس سنسرز کا استعمال کیا گیا ہے جو شور کو ختم کرنے میں بھی مددگار ہیں۔ اس ڈاگ ہاؤس سے میوزک اور آتشبازی کے شور سے کتوں کو محفوظ رکھا جا سکے گا۔