چینی بچہ اپنے والد کی جان بچانے کیلئے روزانہ 5 وقت کھانا کھانے لگا

Last Updated On 17 June,2019 10:38 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں ایک باہمت بچے نے اپنے والد کی جان بچانے کیلئے اپنا وزن بڑھانا شروع کیا ہے، اس نے دن میں پانچ وقت کھانا شروع کر دیا ہے تاکہ وہ ڈاکٹروں کے مطابق سرطان زدہ والد کو ہڈیوں کا گودا (بون میرو) عطیہ کرسکے۔

لُوزیخوان کے والد سات برس سے خون کے سرطان کے شکار ہیں، پورے خاندان کے خون کے نمونے لینے کے بعد صرف لوزیخوان کا گودا ہی اپنے والد لئے موزوں قرار پایا۔ لوزیخوان کی عمر 10 سال اور وزن 30 کلوگرام ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بون میرو عطیہ کرنے کیلئے اسے اپنا وزن 45 کلو کرنا ہوگا۔