کینیڈا میں پولیس کو کروڑوں روپے کے 'پنیرچور' کی تلاش

Last Updated On 21 August,2019 12:00 pm

اونٹاریو: (روزنامہ دنیا) کینیڈا میں میں پولیس کو ایک ایسے شخص کی تلاش ہے جو کروڑوں روپے کا قیمتی پنیر لے اڑا ہے۔

اونٹاریو میں پنیر بنانے والی کمپنی کے دفتر میں ایک شخص صبح سویرے پہنچا اور اس نے مکمل کاغذات دکھائے جن سے ثابت ہو رہا تھا کہ اعلیٰ درجے کے پنیر کی اتنی مقدار نیوبرنس وِک میں ایک جگہ لے جانی ہے۔ وہ شخص اپنے ساتھ ایک ٹرک لے کر آیا تھا جس میں پنیر رکھا گیا اور مطلوبہ مقدار پوری ہونے پر وہ شخص پنیر لے کر روانہ ہوگیا۔ تاہم مقررہ وقت گزرجانے کے باوجود بھی پنیر اس مقام پر نہیں پہنچا جو کاغذات پر درج تھا۔

بعد ازاں تفتیش سے معلوم ہوا کہ پنیر لے جانے کے تمام کاغذات جعلی تھے اور پنیر اپنے مقام پر نہیں پہنچا۔ کمپنی نے پنیر کی تفصیل نہیں بتائی لیکن اتنا ضرور کہا کہ اس کی مالیت ایک لاکھ ستاسی ہزار ڈالر تھی۔