700 سالہ قدیم گلیشیئر کی آخری رسومات، یادگاری تختی بھی لگائی گئی

Last Updated On 21 August,2019 10:04 am

ریکجاوک: (روزنامہ دنیا) آئس لینڈ میں ایک گلیشیئر گھل کر ختم ہو گیا جس کی یاد میں باقاعدہ ایک تعزیتی تقریب منعقد کی گئی جس کے دوران ایک پتھر پر یادگاری تختی بھی لگائی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس تعزیتی تقریب میں بیسیوں افراد نے شرکت کر کے دنیا کی توجہ آب و ہوا میں ہونیوالی تبدیلیوں کی جانب مبذول کرائی ہے۔ یہ 700 سال قدیم مشہور گلیشیئر تھا جسے ’’اوکجوکل‘‘ گلیشیئر کا نام دیا گیا تھا۔

تعزیتی تقریب کے دوران ایک پتھر پر یادگاری تختی لگائی گئی جبکہ شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس علاقے میں موجود مزید 400 گلیشیئرز کا اختتام بھی کچھ اسی طرح ہو سکتا ہے۔