نوجوانوں کا مگر مچھ کا شکار، بار بی کیو پارٹی کر ڈالی

Last Updated On 22 August,2019 12:25 pm

جوہانسبرگ: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے نوجوانوں نے حیران کن طور پر مگر مچھ کا شکار کر کے بار بی کیو پارٹی کر ڈالی، اس خبر کے سامنے آنے کے بعد ہر کوئی حیران و پریشان ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حیران کن خبر سعودی عرب کے نوجوانوں کی طرف سے سامنے آئی ہے جو سیر و سیاحت کے لیے جنوبی افریقہ گئے ہوئے تھے، انہوں نے مگر مچھ کا شکار بھی کیا اور بار بی کیو پارٹی بھی کی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق نوجوانوں نے شکار اور باربی کیو کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے فخریہ انداز میں پیش کیا جبکہ صارفین کی طرف سے نے بھی ملا جلا رد عمل دیا۔

کچھ لوگوں نے مگر مچھ کھانے پر تحفظات کا اظہار کیا جبکہ بعض نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں سعودی نوجوانوں نے اچھی تفریح کی۔ سوشل میڈیا پر سنیپ چیٹ کے لیے شہرت رکھنے والے چند سعودی نوجوانوں نے مختلف انداز کی تفریح کے لیے جنوبی افریقہ کا رخ کیا جہاں ان کی جنگلی حیات پر بنائی گئی مختلف ویڈیوز ہزاروں صارفین کی طرف سے پسندیدگی حاصل کرچکی ہیں۔

ان کی آخری مہم جوئی نہ صرف مگر مچھ کا شکارتھا بلکہ انہوں نے باربی کیو بنا کر اسکے مزے بھی لئے۔ ٹوئٹر پر ویڈیو اس قدر وائرل ہو گئی کہ سعودی علما نے بھی حصہ ڈالا جبکہ انکے درمیان یہ بحث بھی چھڑ گئی کہ آیا مگرمچھ حلال ہے یا حرام۔

صارف فہد المحمد نے کہا کہ سعودیوں نے گائے، بکری اور اونٹ کے بعد گوہ، زرافہ، گھوڑا اور نہ جانے کیا کیا کھا لیا اور اب مگر مچھ کی باری ہے مجھے لگتا ہے کہ یاجوج وماجوج ہم میں سے ہوں گے۔

مگرمچھ کے حلال اور حرام کی بحث میں الجھے صارفین میں سے کئی ایسے بھی تھے جنہوں نے پوچھا کہ مگرمچھ کے گوشت کا ذائقہ کیسا تھا۔ دینار نامی صارف نے لکھا کہ کیا بھائی، گائے، بکری، مرغی اور مچھلیاں کم ہو گئی ہیں جو مگرمچھ کھانے کی نوبت آ گئی؟

یاد رہے کہ عرب ممالک میں ایک طبقہ مگر مچھ بھی کھاتا ہے۔