کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکا میں حیران کن طور پر ایک ایک خاتون نے سوتے میں اپنی منگنی کی ہیرے کی انگوٹھی نگل لی جس کے بعد انہیں ہسپتال جانا پڑ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کی 29 سالہ جینا ایوانس کا کہنا ہے کہ میں اور منگیتر تیز رفتار ٹرین میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک لٹریروں سے بچنے کے لیے ان کو اپنی انگوٹھی نگلنی پڑی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جب کیلیفورنیا میں اپنے گھر میں اٹھیں تو احساس ہوا کہ ایک خواب تھا لیکن اسکے ساتھ ان پر حقیقت بھی آشکار ہوئی کہ ہیرے کی انگوٹھی لاپتہ ہے۔
جب انگوٹھی لاپتہ ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ ہو گیا کہ کیا ہوا ہے، میں نے فوری طور پر اپنے منگیتر کو اُٹھایا اور میرے منگیتر مجھے ہسپتال لے گئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق انگوٹھی نگلنے کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں جینا ایوانس کی سرجری کے ذریعے انگوٹھی کو پیٹ سے نکالا دیا گیا۔ ایکسرے سکین کے دوران جینا کے معدے 2.4 قیراط کے ہیرے کی انگوٹھی نظر آئی۔
ڈاکٹروں کے مطابق اسکے قدرتی طور پر باہر نکلنے یا ’حاجت‘ کا انتظار کرنا عقل مندی نہیں ہو گی۔ اس دوران ڈاکٹروں نے سان ڈی ایگو کی جینا ایونز کی سرجری فوری کی۔
جینا ایوانس کا کہنا ہے کہ میرے لیے واقعے کے متعلق طبی عملے کو بتانا بہت مشکل تھا کیونکہ میں خود بھی ہنس بھی رہی تھی اور رو بھی رہی تھی۔ مجھے سرجری کے لیے فارم پر دستخط کرنے پڑے کہ اس دوران موت بھی ہو سکتی ہے۔
خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے موئی منگنی کی انگوٹھی کے لیے بہت زیادہ دیر انتظار کیا ہے اور میں بوبی ہوویل سے شادی کروں گی۔