چاول کے ایک پیالہ کی قیمت 1405 امریکی ڈالر

چاول کے ایک پیالہ کی قیمت 1405 امریکی ڈالر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی چین میں واقع ایک گاؤں میں چاول کی پہلی فصل کی کٹائی کے بعد نئی فصل سے حاصل کیے جانے والے چاول کا پہلا پیالہ نیلام کیا جاتا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق گریٹ ناردرن وائلڈرنس نامی فارم جو شمالی چین کا زرعی اعتبار سے اہم خطہ ہے اور زرخیز زمین کی وجہ سے یہ کالی مٹی کے نام سے مشہور ہے۔ فارم میں چاول کی نئی فصل کی کٹائی کے بعد حاصل کیے جانے والے چاول میں سے پیالہ چاول نکال کر پکائےگئے جسے پکانے کے بعد نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔

نیلامی کے موقع پر بہت سے لوگوں نے شرکت کی اور نئی فصل کے چاول کے پہلے پیالے کے لیے خوب بولیاں لگائیں گئی مگر اسی دوران ایک خاتون نے سب سے زیادہ بولی لگا کر 1405 ڈالرز میں نئی فصل کے چاول کا پہلا پیالہ حاصل کرلیا۔

خاتون نے جب چاول کی نیلامی کی رقم ادا کردی تو ان کا کہنا تھا کہ اب وہ یہ چاول کھائیں گی اور انہیں بے حد خوشی ہوگی۔ اس نیلامی کے حوالے سے بہت سے شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام کسی بھی شخص کو دولت مند ثابت کرنے کا نہایت ہی کربناک طریقہ تھا۔