نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکہ میں اہلخانہ کی غیر موجودگی میں ایک بکرا دروازے پر لگا شیشہ توڑ کر گھر میں گھسا اور باتھ روم میں جا کر سو گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے سولیوان ٹاؤن شپ کی ایشلینڈ کاؤنٹی میں موجود گھر کی مالکن مسز جنیفر کیتھ لے کا بیٹا سکول سے گھر پہنچا تو گھر کا پالتو کتا بکرے کی گھر میں موجودگی پر زور زور سے بھونک رہا تھا۔
بکرامقامی فارم سے بھاگا تھا اور دروازے کا شیشہ توڑ کر گھر کے اندر گھس گیا اور باتھ روم میں جا کر سو گیا۔ بکرے کو بڑی مشکل سے باہر نکالا گیا اور پولیس کی مدد سے مالک کو تلاش کیا گیا۔