ممبئی: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں چوری کی وارداتیں ہونا ایک عام بات ہے لیکن بھارت میں چوروں نے زیوارت کے شو روم میں چوری کیلئے انوکھا روپ دھارا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر تروچی میں دو چور شیر اور بیل کے ماسک پہنے داخل ہوئے اور 90 منٹ میں شوروم سے 13 کروڑ روپے مالیت کے زیورات لے اڑے۔
واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ،جسے لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ صارفین نے جیولر کے نقصان پر افسوس اظہار کیا تو چوروں کی ذہانت کی داد دئیے بنا بھی نہیں رہ سکے۔