لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر عوام کو ڈانٹنے والے ڈرون

Last Updated On 14 April,2020 12:23 pm

روم: (روزنامہ دنیا) اٹلی کے ایک صوبے کے میئر نے ڈرون کے ذریعے ان لوگوں کو خبردار کرنا شروع کردیا ہے جو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باہر آوارہ گردی کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں ڈرون سپرے کے ذریعے بہت سے علاقوں اور جگہوں کو وائرس سے پاک کیا گیا۔ اٹلی کے علاقے میسنا کے میئر کیٹینو ڈی لیوکا کو ڈرون کے سپیکر سے چیختے اور چلاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

یہ ڈرون بسا اوقات میسنا کے لوگوں کا تعاقب کرتا ہے اور بار بار انہیں گھر میں رہنے کی تلقین کرتا ہے۔ میئر کے علاوہ بھی دور بیٹھے افراد اور آپریٹر صورتحال کے تحت لوگوں کو باقاعدہ ڈانٹ رہے ہیں تاکہ وہ گھروں تک محدود رہ سکیں۔ سپین میں بھی ڈرون کے ذریعے لوگوں کو خبردار کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔