کیو: (روزنامہ دنیا) یوکرائن میں کورونا وائرس کے مریضوں کو بچانے کیلئے وینٹی لیٹرز کی جگہ پلاسٹک بیگز کا استعمال کیا جا رہا ہے جو کامیابی سے جاری ہے اور کئی مریضیوں کی زندگیاں بچانے میں کام آیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے لڑنے کیلئے مریضوں کو وینٹی لیٹر کی ضرورت ہوتی ہے تاہم موجودہ حالات میں دنیا کے ہر ملک کو ان کی کمی کا سامنا ہے۔ یوکرائن میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے پلاسٹک بیگز کو عارضی وینٹی لیٹر میں تبدیل کرکے ا س کا ایک سستا حل تلاش کر لیا ہے۔
یوکرائن کے ایک ماہر ڈاکٹر ایلس ویٹا کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ پہلے بھی استعمال ہو چکا ہے، اس سے کئی زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔