پینگوئن پانی کے اندر ایک دوسرے سے باتیں کرنے کے عادی

Last Updated On 11 April,2020 09:22 am

جوہانسبرگ: (روزنامہ دنیا) پینگوئن کی کم ازکم تین انواع کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ پانی کی گہرائی میں بھی ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں تاہم ان کی مختلف آوازوں کا 50 فیصد تعلق شکار یا خوراک کے معاملات سے ہوسکتا ہے۔

پینگوئن غیر معمولی اور دلچسپ جان دار ہیں جن میں غوطہ لگانے کی صلاحیت بھی حیرت انگیز ہوتی ہے اور وہ 20 سے 500 میٹر گہرائی تک جاکر مچھلی، کِرل یا سکوئڈ وغیرہ کا شکار کرسکتے ہیں۔

سائنسدانوں نے پانی کے اندر بات کرنے کے راز کو جاننے کیلئے کنگ پینگوئن، گینٹو پینگوئن اور میکرونی پینگوئن پر تحقیق کی ہے۔