لاک ڈاؤن کے باعث بھارت میں مسلمان جوڑے کی آن لائن شادی

Last Updated On 10 April,2020 11:26 am

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث شادی کی تقریبات بھی نہیں ہو پا رہیں اور لوگ یا تو تقریبات کو محدود کرنے پر مجبور ہیں یا پھر وہ ڈیجیٹل طور پر شادی کی خوشیوں میں اپنے رشتہ داروں کو شریک کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسی ہی ایک شادی بھارت میں بھی ہوئی، ریاست تلنگانا کے دلہا 28 سالہ نجف نقوی اور ریاست کرناٹکا کی دلہن 25 سالہ فریحہ سلطان کی شادی رواں ماہ 5 اپریل کو ہونی تھی مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی کی تقریب کرنا مشکل تھا، دونوں کے نکاح کی تقریب سکائپ پر ہوئی اور خطبہ بھی سب نے آن لائن ہی سنا۔

ناظرین میں شامل رشتہ دار بھی آن لائن ہی جوڑے کی خوشیوں میں شریک ہوئے اور ڈھیروں مبارکبادیں دیں۔