کٹھمنڈو: (روزنامہ دنیا) کورونا وائرس کے باعث نافذ العمل لاک ڈاؤن کے دوران نیپال میں بے قابو گینڈے نے افرا تفری مچا دی، سڑکوں پر سناٹا دیکھ کر گینڈا چہل قدمی کرنے لگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپالی محکمہ جنگلات کے افسر پروین کسوان نے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیپال کی سڑک پر گینڈا بڑے رعب سے چہل قدمی کررہا ہے، اس دوران مذکورہ گینڈے نے اپنے راستے میں آنے والے شہری پر حملے کی بھی کوشش کی تاہم شہری نے موقع سے بھاگ کر اپنی جان بچالی جس کے بعد گینڈا ادھر ادھر گھومتا رہا۔
محکمہ جنگلات کی ٹیموں نے اس کا پیچھا کیا اور بالآخر اسے پکڑ کر دوبارہ اس کے گھر واپس پہنچا دیا۔