اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سپر پنک مون کا نظارہ کیا گیا، چاند کے حسن کو مزید چار چاند لگ گئے۔
سال کے سب سے بڑے سپر مون کا دلفریب نظارہ، ایشیا سمیت یورپ کے کئی ممالک کیا گیا۔ سپر مون کو پنک مون کا نام پھولوں کے کِھلنے کی مناسبت سے دیا گیا ہے۔ لندن کے ٹاور برج پر پنک مون کا نظارہ دیدنی تھا، ترکی کے مختلف شہروں میں بھی گلابی چاند نے اپنا دیدار کروایا۔ یونان کے ساحلوں پر بھی خوبصورت چاند کو چار چاند لگ گئے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت ایشیا کے متعدد ممالک میں بھی سپر مون کا نظارہ کیا گیا۔
رواں برس کے چوتھے سپر مون میں چاند اور زمین کا درمیانی فاصلہ کم ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار کلومیٹر رہ گیا تھا۔