لاک ڈاؤن میں پہرے داری کی ذمہ داری روبوٹس کو مل گئی

Last Updated On 05 April,2020 06:52 pm

تیونس: (نیٹ نیوز) کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران تیونس میں پہرے داری کی ذمہ داری روبوٹس کو سونپ دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیونس میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس نے سڑکوں پر روبوٹ چھوڑ دئیے جو عوام کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں گے۔

اگر کوئی شہری سڑک پر نظر آئے گا تو روبوٹ اس کی طرف بڑھیں گے اور اس سے باہر آنے کی وجہ پوچھی جائے گی۔

شہری کو لازمی طور پر اپنا آئی ڈی کارڈ اور دیگر دستاویزات روبوٹ پر لگے کیمرے کی طرف دکھانا ہوں گی جو روبوٹ کو کنٹرول کرنیوالا پولیس افسر چیک کرے گا۔
 

Advertisement