ہوانا: (روزنامہ دنیا) بی ہمنگ برڈ ایک خوبصورت عجوبہ پرندہ ہے جس کا وزن 2 گرام سے کچھ زیادہ ہوتا ہے، اس پرندے کو دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ قرار دیا گیا ہے۔
یہ شہد کی مکھی سے کچھ بڑا ہوتا ہے اور اسی بنا پر اسے بی ہمنگ برڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے ایک انڈے کی جسامت کافی کے بیج کے برابر ہوتی ہے اور یہ صرف کیوبا میں ہی پایا جاتا ہے۔
کیوبا کے جزائر میں طرح طرح کے پودے اس کی بقا کی وجہ ہیں جہاں ان گنت اقسام کے کیڑے موجود ہیں اور پھولوں کا رس وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، اسی بنا پر یہ کبھی بھی خوراک کی کمی کا شکار نہیں ہو سکتا۔