کٹھمنڈو: (روزنامہ دنیا) دنیا کا سب سے سخت پنیر نیپال میں تیار کیا جاتا ہے جسے چبانے والے اسے پتھر سے تعبیر کرتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پنیر ہمالیائی یاک کے دودھ سے بنایا جاتا ہے جو سرد علاقے کے لوگوں کے لئے غذا کا ایک بڑا آسرا ہے، اس پنیر کو درکھا اور چرپی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پنیر ایک جانب سے نرم بنایا جاتا ہے تو دوسری جانب چٹان کی طرح سخت ہوتا ہے۔
سخت پنیر کو چیونگم کی طرح دو گھنٹے تک چبایا جاسکتا ہے۔ نرم پنیر کو چاول کے ساتھ بطور ڈش استعمال کرنے، سموسوں میں ڈالنے کے علاوہ سوپ کی صورت میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔