حیدر آباد دکن: (روزنامہ دنیا ) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس اہلکار کورونا وائرس کی تصویروں سے پینٹ کئے گئے گھوڑے پر سوار ہو کر لوگوں کو وائرس کے حوالے سے آگاہی دے رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے کرنول ضلع کے پیپولی منڈل میں وہاں کے مکینوں نے گزشتہ روز ایک گھوڑے پر سوار پولیس افسر کا استقبال کیا۔اس کی خاص بات یہ تھی کہ یہ پولیس اہلکار کورونا وائرس کی تصویروں سے رنگے ہوئے ایک گھوڑے پر سوار تھا اور لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر سے آگاہ کررہا تھا۔
گھوڑوں پر کورونا وائرس پینٹ کرنے کا مقصد لوگوں میں اس انداز سے آگاہی پیدا کرنا تھا کہ کورونا انسانی جسم میں جا کر کس قدر خوفناک ہو جاتا ہے، بہتر ہے موت کی بجائے اس سے احتیاط کی جائے۔