لندن: (روزنامہ دنیا) اگرچہ دنیا میں عجیب و غریب پالتو جانوروں کو پالنے کا رحجان بھی موجود ہے لیکن ایک خاتون نے گھونگھوں کو گود لینے کا فیصلہ کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون اب تک 150 پالتو گھونگھے جمع کر کے ’’ گھونگھا خاتون‘‘ کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔ 40 سالہ پیپر اپالو برطانیہ سے تعلق رکھتی ہیں اور اپنے لئے ’’کریزی سنیل لیڈی‘‘ کا نام استعمال کرتی ہیں۔
ایک دستاویز فلم میں ان کا کہناہے کہ 10 سال قبل انہیں گھونگھوں سے محبت ہو گئی اور اب سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹس میں جگہ جگہ گھونگھے نظر آئیں گے اوران کے پاس خول والے گھونگھوں کی تعداد زیادہ ہے۔