واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکا میں خاتون نے کورونا کی وبا میں مبتلا ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے سپر سٹور میں کھانس دیا تھا جس کی وجہ سے سٹور کا سامان ضائع کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا تھا اور اب اس پر دہشت گردی کی کارروائی کرنے کے جرم میں کارروائی کی جارہی ہے۔ امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک خاتون نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے انوکھے جرم کا ارتکاب کیا۔
امریکی خاتون نے سٹور سے نہ صرف شراب کے 12 پیکٹ چرائے بلکہ سامان پر بھی کھانس دیا جس کے باعث سٹور انتظامیہ کو وہ سامان پھینکنا پڑ گیا، شکایت پر پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا تھا۔