نیویارک: (روزنامہ دنیا) کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا کی ریاست نیوجرسی کے ایک سپر سٹور کو تقریباً 56 لاکھ روپے کی سبزیوں، گوشت، بیکری کے سامان سمیت دیگر اشیائے خورونوش کو اس وقت پھینکنا پڑا جب ان کے قریب ایک خاتون نے کھانسی کی اور چھینک ماری۔
کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے انتظامیہ اور کاروباری اداروں نے پہلے ہی حفاظتی انتظامات کو سخت کر رکھا ہے اور جس سپر سٹور نے خاتون کے کھانسنے اور چھینکنے کے بعد غذائی چیزوں کو پھینکا اس سٹور نے بھی مکمل حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے۔