حالات جتنے بھی مشکل ہوں مسلمان کبھی نہیں گھبراتا: نیلم منیر

Last Updated On 28 March,2020 10:33 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ نیلم منیر خان نے کہا ہے کہ چاہے جیسے بھی مشکل حالات ہوں مسلمان کبھی گھبراتا نہیں ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مسلمانوں کو اِس مشکل وقت میں اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنے کی ہدایت کر رہی ہیں۔ نیلم منیر نے کہا کہ اگر تُم پہچانتے ہو اور تمہارے اندر ایمان ہے تو تمہیں ڈر کس بات کا ہے؟ گھبرانا نہیں ہے کیونکہ مسلمان کبھی گھبراتا نہیں ہے، کورونا وائر س کیلئے جو احتیاطی تدابیر ہیں وہ اختیار کرو، اپنے گھر میںکھل کر عبادت کرو، اللہ تعالیٰ کو مناؤ، اُس سے معافی مانگو۔

نیلم نے کہا کہ میں اُن سب کیلئے بہت زیادہ دُعا کرتی ہوں جو کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں، میں آپ سب کیلئے اور پاکستان میں جتنے بھی لوگ ہیں اُن سب کیلئے بھی دُعا کرتی ہوں۔