اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کینیڈین ہم منصب کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کرکے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کے تحفظ کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے کورونا وائرس سے پیدا صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کینیڈا میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات پر افسوس کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وبا سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کے لیے کینیڈا کی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں اور طالب علموں کو سہولیات دینے پر بھی بات کی۔
دونوں شخصیات کے درمیان پاکستان سے کینیڈین باشندوں کی واپسی کے معاملہ پر بھی بات ہوئی جبکہباہمی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔