دبئی: (روزنامہ دنیا) دبئی میں مقیم جنوبی افریقی جوڑے نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران عوام کو گھروں پر رہنے کی انوکھے انداز سے ترغیب دے کر شہریوں کے دل جیت لئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڑے نے اپنے فلیٹ کی بالکونی میں میراتھن ریس کا اعلان کیا ہے۔ 41 سالہ کولن ایلن اور اُن کی اہلیہ ہیلڈا بالکونی میں ہی میرا تھن ریس میں حصہ لیں گے۔
ایلن نے کہا میراتھن ریس کا چیلنج 19 میٹر کے فاصلے پر واقع بالکونی میں صبح 6 بجے شروع ہوگا جو 7 سے 8 گھنٹے تک جاری رہے گا، وہ اور ان کی اہلیہ 42.2 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔