برطانیہ میں لاک ڈاؤن، شہری از خود ہیئر ڈریسر بن گئے

Last Updated On 29 March,2020 07:43 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ العمل لاک ڈاؤن کے باعث شہری از خود ہیئر ڈریسر بن گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں سرکاری اور نجی دفاتر سمیت دیگر تمام کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ حجام کی دکانیں بند ہونے کے باعث شہری اپنے بال خود سنوار رہے ہیں۔

لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سر کے بال کاٹے اور نائی کی طرح اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہریوں نے از خود کس طرح بال بنائے۔