باپ نے شیر خوار بچے کو کرونا سے بچانے کیلئے بیگ تیار کر لیا

Last Updated On 28 March,2020 10:53 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چینی شہری نے اپنے شیر خوار بچے کو کرونا وائرس کی وبا سے بچانے کیلئے ایسا بیگ تیار کیا ہے جس میں ہوا کو صاف کرنے والا سسٹم بھی نصب ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 سالہ کاؤ جنجی نامی چینی شہری نے اپنے دو ماہ کے بچے کو وائرس سے بچانے کیلئے ایسا بیگ تیار کیاہے کہ جس میں بچے کو رکھ کر باہر لے جایا جاسکتا ہے۔ کاؤ جنجی نے بیگ میں ہوا کو صاف کرنے والا سسٹم بھی نصب کیا تا کہ شیر خوار تازہ اور صاف لے سکے۔

چینی شہری کا کہنا تھا کہ اس نے ایک مہینے کی محنت کے بعد بچے کو رکھنے کیلئے بیگ تیار کیا ہے۔ چین میں جہاں کرونا سے بچاو کیلئے دیگر کئی اشیا مارکیٹ میں فروخت کی جا رہی ہیں ہو سکتا ہے کہ دیگر شیر خوار بچوں کی والدین بھی اس بیگ کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کریں، بچوں کا اس بیماری میں جلد مبتلا ہوجانا خطرے سے خالی نہیں۔