نائجر: (دنیا نیوز) نائجیریا میں فشنگ فیسٹیول منعقد کیا گیا، 78 کلو کی سب سے بڑی مچھلی پکڑنے والے کو 27 ہزار ڈالر کا انعام دیا گیا۔
نائجیریا میں 1934 سے جاری میلہ انتہا پسندی کم ہونے کے بعد دس سال بعد منعقد ہوا، میلے میں ہمسایہ ممالک سے بھی لوگ شریک ہوئے جن کا کہنا تھا اس سے ملک میں امن و امان مستحکم ہو گا اور یہ میلہ اب ہوتا رہے گا۔
قبائلی رقص اور باکسنگ سمیت دیگر مقابلے بھی میلے کا حصہ بنے، جن کو لوگوں نے بھرپور دلچسپی سے دیکھا اور بھرپور انجوائے کیا، خواتین کے علاوہ بچوں کی خوشی دیدنی تھی جو جیتنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بنوا کر یادوں کو محفوظ کرتے رہے۔