لاہور: (ویب ڈیسک) بڑھتی عمر کے بچوں کو صحت بخش غذا، خاص طور پر انڈے کھلانا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی ایک خاتون نے اس مسئلے کا خوبصورت حل پیش کیا ہے۔
یہ خاتون جن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ’’ایتونی ماما‘‘ کے نام سے ہے، اپنی تین بیٹیوں کے لیے انڈے پکاتے وقت انہیں بڑی مہارت سے مختلف کارٹونوں کی شکل میں لاتی ہیں۔
دلچسپی کی بات تو یہ ہے کہ انہوں نے کھانا پکانے کی کوئی پیشہ ورانہ تربیت نہیں لی بلکہ یہ مہارت انہوں نے اپنے شوق سے گھر پر ہی مشق کرکے حاصل کی ہے۔