ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان کی کنسائی یونیورسٹی کے اعزازی پروفیسر اور معروف ماہر معاشیات کاتسوہیرو میاموتو نے کہا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد میں ایک سالہ تاخیر سے 5.8 ارب ڈالرز کا بھاری نقصان ہو سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صرف سٹیڈیمز اور ان سے منسلک دیگر سہولیات کی دیکھ بھال و مرمت اور گیمز کی نئے سرے سے تیاری کیلئے 3.8 ارب ڈالر درکار ہوں گے جبکہ دیگر معاشی نقصانات کی مالیت بھی دو ارب ڈالرز تک جا پہنچے گی۔
کاتسوہیرو میاموتو نے مزید کہا کہ سیاحت میں کمی اور صارف کا خرچ محدود ہونے کے نتیجے میں جاپان کی مجموعی معیشت مزید متاثر ہو سکتی ہے۔