لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں اکثر منچلے نوجوان شادی کی پیشکش نرالے انداز میں کرتے ہوئے سب کی نظروں میں آ جاتے ہیں، اسی طرح کی ایک خبر جاپان سے آئی تھی جہاں پر ایک ارب پتی شخص نے اشتہار دیا تھا اور کہا تھا کہ ایسی گرل فرینڈ کی تلاش ہے، جو میرے ساتھ خلائی راکٹ میں چاند کے گرد چکر لگا سکے۔ تاہم اس حوالے سے مزید ایک خبر آئی ہے، ارب پتی شخص کو اشتہار دینے کے بعد تقریباً 30 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، تاہم انہوں نے تلاش اچانک ختم کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی ارب پتی نے خلائی سفر پر ساتھ لے جانے کے لیے ایک محبوبہ کی تلاش کا اعلان کیا کِیا کہ جواب میں انہیں قریب 30 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، تاہم انہوں نے یہ تلاش اچانک ختم کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’چاند پر ساتھ چلیں‘ جاپانی شخص کو گرل فرینڈ کی تلاش، اشتہار دیدیا
جنوری کے اوائل میں سامنے آنے والی اطلاع میں یوساکو میزاوا کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسی خاتون کی تلاش میں ہیں جو 2023ء یا اس کے بعد ایلن مسک کے سپیس ایکس میں پہلے پرائیویٹ مسافر کے طور پر چاند کے سفر میں ان کا ساتھ دینے کو تیار ہو۔
جمعرات کو میزاوا نے ایسی تمام خواتین کی امیدیں یہ کہہ کر توڑ ڈالیں کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اب ایسا نہیں کر سکیں گے۔ ساتھی کی تلاش کے لیے یوساکو میزاوا کی کوششیں ٹیلی ویژن شو کی شکل اختیار کر چکی تھیں، تاہم انہوں نے اعلان کیا کہ اب میچ میکنگ ڈاکومینٹری میں شریک نہیں ہوں گے اس لیے اسے منسوخ کر دیا جائے۔
Due to personal reasons, I have informed AbemaTV yesterday with my decision to no longer participate in the matchmaking documentary, hence requested for the cancellation of the show.
— Yusaku Maezawa (MZ) 前澤友作 (@yousuck2020) January 30, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شو سے میری حقیقی وابستگی کے باوجود میری شخصیت کا ایک حصہ اب تک اس عمل کے متعلق ملی جلی کیفیات کا شکار ہے۔
چاند کے سفر کے لیے ساتھی کی تلاش ختم کرنے سے متعلق افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے جاپان ارب پتی شخص کا کہنا تھ اکہ وہ نا صرف اپنی بھرپور ہمت اور قیمتی وقت کا استعمال کر کے اپلائی کرنے والی 27 ہزار 722 خواتین بلکہ پروڈکشن ٹیم سے بھی معذرت چاہتے ہیں۔
آن لائن فیشن کمپنی زوزو کے سابق سربراہ یوساکو میزارا اپنے مختلف پبلسٹی سٹنٹس کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین کو نقدی کی فراہمی کرنا بھی انہی کا کام ہے۔