ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان کے حکام نے کہا ہے کہ 2020 ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس گیمز پر اٹھنے والے اخراجات 9 ارب 70 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔
جاپانی خبر رساں ادارے نے بورڈ آف آڈٹ کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 2020ء ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس گیمز پر اٹھنے والے اخراجات 9 ارب 70کروڑ ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت نے مارچ 2019 تک کے 6 سالہ عرصے میں تقریبا 340 منصوبوں پر لگ بھگ 9.7 ارب ڈالر خرچ کر دیئے ہیں۔
اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کی منتظم کمیٹی نے کہا تھا کہ 12 ارب ڈالر اخراجات کا تعلق براہ راست کھیلوں سے ہے۔
واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے لیے جاپان نے 25 ارب ڈالر سے زیادہ کا بجٹ مختص کر رکھا ہے تاہم حکام کی طرف سے اشارہ دیا گیا ہے کہ اس بجٹ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق جب نیلامی کے دوران جاپان نے نیلامی کے دوران اولمپکس کی میزبانی جیتی تو اس وقت اندازہ تھا کہ اس پر لاگت 7.3 ارب ڈالر آئے گی، تاہم 2013ء سے لیکر 2019ء تک یہ لاگت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔