ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان میں جانوروں کے ماہرین نے ایک ڈیری فارم میں گائے کو کیڑے مکوڑوں کے حملوں سے بچانے کیلئے اس پر سفید پٹیاں بنا دیں۔
حیرت انگیز طور پر صرف ان سفید پٹیوں کی وجہ سے گائے پر کیڑے مکوڑوں کے حملے 50 فیصد کم رہ گئے اور زہریلی حشرات کش دواؤں کا استعمال بھی آدھا رہ گیا۔ اس طرح ماحول کو پہنچنے والے نقصان میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ حشرات کش دواؤں کی خریداری پر خرچ ہونے والی رقم بھی کم رہ گئی جس سے ڈیری فارم کا منافع بھی بڑھ گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اب یہ تجربہ بڑ ے پیمانے پر بھی کیا جائیگا۔