ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان میں اُڑنے والی کار کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا۔ یہ کار دس فٹ بلندی پر ایک منٹ تک پرواز کر سکے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک زبردست تجربہ کیا ہے، تیزی سے ترقی کرنے والے ملک نے اُڑنے والی کار کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، یہ اُڑنے والی کار دس فٹ بلندی پر ایک منٹ تک پرواز کر سکے گی۔
جاپان کی الیکٹرانکس کی بڑی کمپنی این ای سی نے یہ کار بنائی ہے، کمپنی کے مطابق اس تجربہ سے ٹرانسپورٹ کی دنیا میں انقلاب آئے گا۔ اس کار کو بنا ڈرائیور کے چلایا جا سکے گا۔
جاپانی حکومت نے 2023ء تک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سامان کی نقل و حمل کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس طرح کی کاروں کو دیہاتی علاقوں میں استعمال کیا جائے گا اور شہروں میں 2030ء تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔