جاپان: کیوٹو سٹوڈیو میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہو گئی، 35 زیرعلاج

Last Updated On 19 July,2019 09:57 am

ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان کے کیوٹو اینی میشن سٹوڈیو میں چند روز قبل ہونے والی آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہو گئی جبکہ 35 افراد تاحال ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

جاپانی حکام کے مطابق نامعلوم شخص نے سٹوڈیو میں گھس کر آتش گیر مواد پھینکا جس سے سٹوڈیو میں آگ بھڑک اٹھی تھی، واقعے میں 33 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت عمارت میں 74 افراد موجود تھے، آگ پر پانچ گھنٹے بعد قابو پایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق عمارت میں آتش گیر مواد پھینکنے والے شخص کو واردات کے روز متاثرہ عمارت کے باہر سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس نے پولیس کو آگ لگانے سے متعلق خود آگاہ کیا تھا، ملزم کو حراستی مرکز میں سخت حفاظتی انتظامات میں رکھا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔