ٹوکیو: (ویب ڈیسک) ایک ہزار ڈالر بہت زیادہ رقم ہوتی ہے، ان پیسوں سے دنیا کا مہنگا موبائل خرید سکتے ہیں یا سیاحت کے لیے کسی اچھی جگہ جا کر محظوظ ہو سکتے ہیں یا پھر کسی دوست کو کھانے پینے کی دعوت دے سکتے ہیں جس میں برگر بھی شامل ہیں، آیئے ایسے ہی برگر کے بارے میں جانتے ہیں جو ایک ہزار امریکی ڈالر کا ہے۔ جاپان میں معروف شیف پیٹرک شیماڈا نے دنیا کا مہنگا ترین شاہی برگر تیار کیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اس شاہی برگر کی قیمت 1 ہزارڈالر(ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے) ہے اس برگر کی دنیا بھر میں دھوم مچی ہوئی ہے جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ مہنگے ترین برگر میں سونے کے انتہائی باریک ذرات شامل ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق چھ انچ چوڑے اور دس انچ اونچے فٹبال سائز کے اس برگر کو بطورِ خاص جاپانی ولی عہد پرنس ناروہیٹو کی رسمِ تاج پوشی کی خوشی میں تیار کیا گیا تھا اور پیشکش بھی محدود مدت کیلئے ہے۔