ریال میڈرڈ کا اُبھرتے جاپانی نوجوان ٹیکفوسو کیوبو کیساتھ 20 لاکھ یورو کا معاہدہ

Last Updated On 14 June,2019 07:40 pm

لندن: (ویب ڈیسک) ریال میڈرڈ نے جاپان کے اُبھرتے نوجوان فٹبال کھلاڑی ٹیکفوسو کیوبو کیساتھ 20 لاکھ یورو کا معاہدہ کر لیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سپین کے کلب ریال میڈرڈ نے جاپانی نوجوان کھلاڑی ٹیکفوسو کیوبو کیساتھ معاہدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے خوشی کا لمحہ ہے۔ کلب کے مطابق فٹبالر دنیا کے سب سے بہترین اور اُبھرتے ہوئے کھلاڑی ہیں۔

ٹیکفوسو کیوبو ریال میڈرڈ کاسٹیلا کو جلد جوائن کرینگے جو مشہور سپینش کلب ریال میڈرڈ کی ریزور کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ہے۔ جاپانی کھلاڑی کی عمر اس وقت 18 سال ہے۔ انہوں نے فٹبال کلب میں 9 جون کو ملکی نمائندگی کرتے ہوئے لاطینی امریکہ کے ملک El Salvador کیخلاف اپنا ڈیبیو کیا تھا،

ریال میڈرڈ کی طرف سے ایشین کھلاڑی کے ساتھ 20 لاکھ یورو (یعنی 1.78 ملین پاؤنڈز) کا معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کو پانچ سال تک بڑھایا جائے گا۔ معاہدے کے تحت اُبھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی پانچ سال کے عرصے میں ہر سال ایک ملین یورو (8 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈز) لیں گے۔

ٹیکفوسو کیوبو کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ بہترین مڈ فیلڈر ہیں جو مہارت اور پھرتی سے گیند کو لے کر چلتے ہیں، کھیل کو جذبے کے تحت کھیلتے ہیں۔ 2019ء کے دوران ایف سی ایف ٹوکیو کی طرف سے 13 میچ کھیل چکے ہیں اس دوران انہوں نے چار بار فٹبال کو جال کی طرف پھینکا۔