ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان کے شہر کاواساکی میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے ایک بچی کو ہلاک اور 18 افراد کو زخمی کر دیا، حملہ آور نے بعد میں خودکشی کر لی۔
جاپان کے شہر ٹوکیو کے قریب مسلح شخص نے بس سٹاپ پر کھڑے افراد پر چاقو سے حملہ کر دیا جس میں سکول کی ایک طالبہ ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سولہ ایلیمنٹری سکول کی بچیاں شامل ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
حملہ آور نے خود کو گلے پر چاقو مار رکر زخمی کیا جو بعد میں دم توڑ گیا۔ پولیس کو حملے کی جگہ سے دو چاقو ملےہیں جبکہ حملہ آور مقامی رہائشی تھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔