تہران: (دنیا نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔ جس کے بعد ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں چاہتے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران کو نیوکلئیر بم نہیں چاہیے لیکن اگر چاہیے ہوتا تب بھی امریکا ایران کا کچھ نہیں بگاڑسکتا تھا۔ ایران امریکا سے مذاکرات نہیں چاہتا اور نہ ہی ٹرمپ کے کسی پیغام کا جواب دینا چاہتا ہے۔
We do not believe at all that the U.S. is seeking genuine negotiations with Iran; because genuine negotiations would never come from a person like Trump. Genuineness is very rare among U.S. officials.
— Khamenei.ir (@khamenei_ir) June 13, 2019
آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ 2015میں نیوکلئیرمعاہدے کے تلخ تجربے کو دہرانا نہیں چاہتے، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایران کیساتھ نیو کلیائی معاہدے سے یکطرفہ طورپر نکل گئے تھے۔ میں جاپان کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہوں، جاپان جنوبی ایشیا کا تیز ترین ترقی کرتا ملک ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو وسط دینا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ 2روزہ دورہ ایران پر آئے جاپانی وزیراعظم اس سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کرچکے ہیں۔ ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد کسی جاپانی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ہے۔
It’s good that you acknowledge the fact that the Americans have always wanted to impose their own thoughts & beliefs on other nations; and it’s also good to know that the Americans observe no limit in imposing their views on others.
— Khamenei.ir (@khamenei_ir) June 13, 2019