ٹوکیو: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران ایک عظیم ملک ہے، اس کی قیادت کی تبدیلی میں کوئی دلچسپی نہیں، تہران کیساتھ جوہری ڈیل کا امکان موجود ہے۔
ٹوکیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں، ان کے پاس جوہری ہتھیار ہونا قابل تشویش ہے۔ نہیں چاہتا کہ حالات کوئی خوفناک شکل اختیار کریں اسی لیے ایران کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ ہوئی تو ایران کا خاتمہ ہو جائے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
شمالی کوریا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پیانگ یانگ اور واشنگٹن میں ایک دوسرے کے احترام کا جذبہ پایا جاتا ہے۔ امید ہے شمالی کوریا کے ساتھ بہت اچھی باتیں سامنے آئینگی۔ دونوں ممالک باہمی احترام کا راستہ اپنا سکتے ہیں۔
اس موقع پر جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے کہا کہ ایران کے معاملے پر جتنا ہوسکا اتنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا امن اور استحکام جاپان، امریکہ اور بین الاقوامی برادری کے لیے اہم ہے۔