واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی، امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر سعودی عرب کو 8 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کو 8 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کی اجازت دینے جا رہے ہیں، انہوں نے اس کی وجہ اپنے اتحادی کو ایران سے بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیا ہے، صدر ٹرمپ نے یہ فیصلہ کانگریس کی منظوری کے بغیر کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے فیصلے کے متعلق کانگرس کی انتظامیہ کو مطلع کیا اور کہا کہ ایران کی سرگرمیوں کے لیے ہتھیاروں کی فوری فروخت ضروری ہے۔